نئی دہلی،6اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے کے شیام کمار(49 کلوگرام) نے بینکاک میں تھائی لینڈ انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخل ہوئے لیکن روہت ٹوکس( 64 کلو) کو سیمی فائنل میں ہارنے کی وجہ سے کانسہ سے اکتفا کرنا پڑا۔ شیام کمار نے آخری چار کے مقابلے میں منگولیا کے گنکھیاگ گن ارڈین کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ اس سے پہلے 2015 میں اس مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے والے شیام فائنل میں ازبکستان کے اولمپک چمپئن حسن بوئی دسماتوو سے بھڑیں گے۔ دسماتوو نے سیمی فائنل میں کوریا کے کم ان سوگ کو شکست دی۔ روہت اگرچہ ازبکستان کے ابدریموو النر سے ہار گئے۔ انہیں 2015 میں بھی کانسہ سے اکتفا کرنا پڑا تھا۔ہندوستان نے سات باکسر اس مقابلے میں بھیجے تھے جن میں سے چار باکسر پہلے دور میں ہار کر باہر ہو گئے تھے۔